اہم خبریں

ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء ملک واپس پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے، طلباء پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے طلباء بحفاظت پاکستان واپس پہنچے، واپس آنے والے تمام طلباء کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ج کہا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ ترکی سے 23 پاکستانی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، جب کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں