اہم خبریں

پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز اور بڑی شاہراہیں بند، فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور (اے بی این نیوز    )پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس سے لاہور شہر اور گردونواح میں بھی رہائشی اور مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں۔

دھند کی وجہ سے موٹر ویز اور بڑی شاہراہیں بھی بند ہیں، جبکہ شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں  :سپر فلو کے متاثرہ مریض سامنے آ گئے

متعلقہ خبریں