اہم خبریں

سپر فلو کے متاثرہ مریض سامنے آ گئے

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) راولپنڈی میں سپر فلو کے متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں، تاہم محکمہ صحت کے مطابق صورت حال فی الوقت محدود ہے۔ رواں ماہ 22 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی، جن میں سے 4 کی رپورٹ سپر فلو کے مثبت آئی۔ متاثرہ افراد میں سے 3 راولپنڈی اور ایک مری کا رہائشی تھا، اور سبھی مریض علاج کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ انفلوئنزا کے اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں  :2025 آزما ئشوں اور مواقعوں کا سال رہا، جنوری اور فروری میں کیا کھویا کیا پایا،جا نئے

متعلقہ خبریں