اہم خبریں

2025 آزما ئشوں اور مواقعوں کا سال رہا، جنوری اور فروری میں کیا کھویا کیا پایا،جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) سال 2025 پاکستان کے لیے آزمائشوں اور مواقع کا سال رہا۔ سیاسی کشمکش، عسکری چیلنجز، معاشی اصلاحات اور سماجی تحریکوں نے ملک کے نقشے کو نئے رنگ دیے۔ اس سال پاکستان نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ داخلی سیاسی بحران، عسکری واقعات، اقتصادی پالیسیوں کے اثرات اور بین الاقوامی تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی رہی۔ سال 2025 کے آغاز میں پاکستان میں کئی اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات پیش آئے جو سیاسی، معاشی، عسکری اور سماجی میدانوں پر نمایاں اثرات رکھتے ہیں۔ سال کے پہلے دو ماہ کا احاطہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ کیا کچھ ہوا ۔ا س حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے جو کہ درج ذیل ہے.

یکم جنوری

وفاقی حکومت نے فوجی و سول ملازمین کی دُہری پنشن پر پابندی عائد کی، جس کا مقصد سرکاری خزانے پر پنشن کے بوجھ کو کم کرنا بتایا گیا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سنبھالی، جس کی مدت دو سال کے لیے ہوگی۔

2 جنوری

9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 19 مجرموں کی سزائیں انسانی بنیادوں پر معاف کی گئیں۔

5 جنوری

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں سات افراد ہلاک ہوئے، اور 10 فروری کو مزید ایک حادثہ پیش آیا جس میں 65 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 16 پاکستانی شامل تھے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا رحیم یار خان دورہ، جس میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور موسمیاتی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

12 جنوری

لاس اینجلیس میں خوفناک آگ، جس میں 16 افراد ہلاک اور 275 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

14 جنوری

بنگلادیشی فوجی وفد کی پاکستان آمد، جس سے خطے میں امن اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر ہوا۔

15 جنوری

غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوا، جس میں فلسطینی یرغمالیوں کی رہائی اور امدادی ٹرکوں کی اجازت شامل تھی۔

6 جنوری

بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ ہوا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

7 جنوری

سابق وزیراعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا سنائی گئی۔
پاکستان کا پہلا جدید ہائی ریزولیشن الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا۔
حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی کے چھے ادارے بند کر دیے اور کچھ ادارے ضم کیے۔

20 جنوری

ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر بن گئے، جس کے بعد امریکا کی داخلی و خارجی پالیسیوں میں سخت اقدامات کی توقع ظاہر کی گئی۔

22 جنوری

امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

23 جنوری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
’پیکا ایکٹ‘ منظور ہوا، جس کے تحت جھوٹی خبروں کی پھیلانے پر قید یا جرمانہ کی سزا کا امکان پیدا ہوا۔

فروری 2025

پاک سعودی عرب معاہدے کے تحت پاکستان کو 1.61 ارب ڈالر کی امداد اور تیل کی فراہمی طے پائی۔
صدر آصف زرداری کا چین کا دورہ، جہاں کئی تجارتی اور اقتصادی معاہدے ہوئے۔
پرنس کریم آغا خان کا انتقال، شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کے طور پر منتخب ہوئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو ہٹانے کا متنازع منصوبہ پیش کیا، جسے عالمی برادری نے مسترد کیا۔
بنگلادیش میں شیخ مجیب الرحمن کے گھر اور مجسمے نذر آتش۔
ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام پاکستان کے دورے پر تجارتی اور اسٹریٹجک معاہدے طے ہوئے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندانہ حملوں میں اضافہ، جس میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار دونوں متاثر ہوئے۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق پر خودکش حملہ، جس میں وہ اور 8 دیگر افراد شہید ہوئے۔

فروری 2025 میں پاکستان میں عسکریت پسندانہ حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے شہری اور سیکیورٹی فورسز دونوں متاثر ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے 156 عسکریت پسند ہلاک، 20 زخمی اور 66 گرفتار کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری میں شہری اموات جنوری کے مقابلے میں 175 فیصد زیادہ ہوئیں، جبکہ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکتیں 18 فیصد کم ہوئیں۔

بلوچستان سب سے زیادہ غیر مستحکم صوبہ رہا، زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)، بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (UBA) نے قبول کی۔

خیبرپختونخوا میں 23 حملے ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے 47 عسکریت پسند ہلاک کیے، زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے قبول کی۔

سندھ میں تین حملے ریکارڈ ہوئے، جن میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، جبکہ حملوں کی ذمہ داری سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی اور حافظ گل بہادر گروپ نے قبول کی۔ پنجاب میں کسی عسکریت پسندانہ حملے کی اطلاع نہیں ملی۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں  :2025، بین الاقوامی سطح کے 10 اہم ترین واقعات

متعلقہ خبریں