اہم خبریں

سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں پر سخت نوٹس جاری ،جا نئے تفصیلات

پشاور (اے بی این نیوز    )محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں پر سخت نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں تمام اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی سے مکمل اجتناب کریں۔

مراسلہ صوبے کے تمام ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ایم اوز) کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ یہ ہدایات فوری طور پر نافذ کی جائیں۔ اس کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی جلسوں، مہمات میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی سیاسی نظریات کی تشہیر ممنوع قرار دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور ملازمت سے برطرفی تک کی سزا کا امکان موجود ہے۔ ضلعی تعلیمی افسران کو کہا گیا ہے کہ یہ احکامات سختی سے نافذ کریں تاکہ سرکاری ملازمین کی غیر جانبداری اور تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں  :نئے سال کی آمد،منچلے نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں