اہم خبریں

دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور جاری پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہر میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں  :سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر یا اچھی ؟

متعلقہ خبریں