اسلام آ باد (نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔حفیظ پاشا کا کہنا تھا ہمارے پاس اب گھنٹوں اور دنوں کا وقت رہ گیا ہے، ہمیں فوری طور پر آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ہمارے پاس اب کوئی دوسری گنجائش نہیں ہے۔حفیظ پاشا کا کہنا تھا اگر ہم نے مزید التواء کیا تو ہمارے ذخائر مزید کم ہو جائیں گے اور ہم دیوالیہ ہونے کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے سلسلے میں نویں جائزہ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کو پاکستان پہنچا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد 10 روز تک مذاکرات جاری رہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذکرات تعمیری رہے۔















