اہم خبریں

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم رسید کر دیا گیا

قلات (اے بی این نیوز    ) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اور یہ متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو قابل ستائش قرار دیا گیا اور ان کے کردار کو بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کودھچکا، بڑا استعفیٰ آگیا

متعلقہ خبریں