اہم خبریں

پیپلز پارٹی کودھچکا، بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پیپلز پارٹی کے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر احتجاج کے طور پر پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسد نواز نے کہا کہ وہ پی ایل ایف اور پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں سے اس لیے مستعفی ہو رہے ہیں کیونکہ 27ویں آئینی ترمیم ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ترمیم کی حمایت کر کے بھٹو اور بے نظیر کے نظریات کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے جیلیں کاٹی لیکن اداروں کے خلاف کبھی بات نہیں کی، اور بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیاں اب ان کے شوہر اور بیٹے نے کچل دی ہیں۔ اسد نواز نے استعفیٰ بلاول بھٹو، صدر زرداری اور مجاز اتھارٹیز کو بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے جیل میں شب و روز،کیا باتیں اور کس سےکرتے ہیں،کھانا کیسا ملتا ہے،اب جیل کے کس حصہ میں ہیں، انجینئر محمد علی مرزا کے انکشافات

متعلقہ خبریں