کرک (اے بی این نیوز )کرک میں تھانہ خرم کی حدود کے علاقے کنڈوں میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آر پی او کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، جنہیں علاقے میں تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے مؤثر حکمت عملی کے تحت آپریشن کو کامیاب بنایا اور علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :الیکشن کب ہو نگے،بلاول نے دیوار پر لکھا پڑھ لیا،جا نئے کیا















