اہم خبریں

الیکشن کب ہو نگے،بلاول نے دیوار پر لکھا پڑھ لیا،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح انداز میں کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا امکان نظر نہیں آتا اور “دیوار پر صاف لکھا ہے کہ الیکشن جلد نہیں ہوں گے”۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں صحت کی سہولیات کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی آئی ہے اور انسانی جانوں کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی معاشی دباؤ کا شکار ہے اور حقیقی معاشی ترقی کا اندازہ اسی وقت ہوگا جب عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ بلاول بھٹو کے مطابق عوام کی قوتِ خرید کم ہوئی ہے اور یہی اصل پیمانہ ہے کہ معیشت کس حال میں ہے۔ اگرچہ ملک ڈیفالٹ سے بچ چکا ہے لیکن اب معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں اور وفاق کو بھی اس ماڈل کو اپنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی رویے اور مفاہمت سے ممکن ہے۔

مزید پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ با اثر اداکار ہ کا انتقال

متعلقہ خبریں