اہم خبریں

ہزارہ نواز شریف کا تھا ان کا ہی رہے گا ،وفاقی وزیرمرتضٰی جاویدعباسی

ایبٹ آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیرپارلیمانی امورمرتضٰی جاویدعباسی نے کہاہے کہ کامیاب ورکرز کنونشن پرمسلم لیگ (ن)ضلع ایبٹ آباد کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر کال پر اپنی قائدمریم نوازکاتاریخی استقبال کیا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر کامزیدکہناتھاکہ ہزارہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کاہی رہے گا ،ہزراہ مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اورآنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ہزارہ سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی، قائد مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف کا ہزارہ سے پیار کا یہ ثبوت ہے کہ ا±نھوں نے مریم نواز کو لندن سے ہدایات دیں کہ ہزارہ کے صدر مقام ایبٹ آباد سے اپنی جماعتی تنظیم سازی کا آغاز کریں جس پرمریم نواز نے ایبٹ آباد آکر مسلم لیگ( ن)کی تنظیم سازی کا آغاز کیا اور تاریخی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں