اہم خبریں

حکومت مذاکرات کے لیے تیار، پی ٹی آئی بات کرنا چاہے یا نہ کرے، یہ اُن کا اپنا فیصلہ ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) رانا ثناءاللہ نے کہا کہعمران خان ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اگر پی ٹی آئی بات کرنا چاہے یا نہ کرے، یہ اُن کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بعض اوقات نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ جمہوریت بات چیت اور ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ ہمیشہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرتی رہی ہے اور مسائل کا حل صرف ایک ٹیبل پر بیٹھ کر ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں :زلزلے کے جھٹکے ،شدت 7 اور گہرائی 73 کلومیٹر نوٹ کی گئی

متعلقہ خبریں