اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11EE کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے کے الزام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے پابندی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ریاست کی سلامتی اور قانونی حدود کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپ ڈیٹ















