اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) یورپی شہریت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے غیر ملکیوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کے قوانین نسبتاً آسان بنا دیے ہیں۔ بہتر مستقبل، ویزا فری سفر اور یورپی یونین تک رسائی کے خواہش مند افراد اب کم وقت اور کم شرائط میں دوسری شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
حالیہ عالمی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ اُن افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جن کا خاندانی تعلق وہاں سے جڑا ہو۔ اگر والدین یا دادا دادی میں سے کوئی آئرلینڈ میں پیدا ہوا ہو تو بغیر زبان کے امتحان کے آئرش شہریت حاصل کی جا سکتی ہے، جس کے ساتھ یورپی یونین کا طاقتور پاسپورٹ بھی ملتا ہے۔
پرتگال سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد میں خاصا مقبول ہے۔ گولڈن ویزا پروگرام کے تحت پانچ سال کی قانونی رہائش اور بنیادی زبان کا امتحان پاس کرنے کے بعد مکمل یورپی شہریت حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے شینگن ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہو جاتا ہے۔
ترکی نے بھی سرمایہ کاری کے ذریعے فوری شہریت کا راستہ کھول رکھا ہے۔ کم از کم چار لاکھ ڈالر مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر چند ماہ میں ترک شہریت مل جاتی ہے، جبکہ رہائش یا پرانی شہریت چھوڑنے کی شرط بھی نہیں۔
اٹلی میں شہریت بذریعہ نسب کا قانون 2025 میں مزید محدود کر دیا گیا ہے، تاہم جن افراد کے والدین یا دادا دادی اطالوی شہری رہے ہوں، وہ اب بھی مکمل یورپی حقوق کے ساتھ اطالوی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کا اہم اعلان















