اہم خبریں

سہیل آ فریدی کابڑا چیلنج

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی واقعی پنجاب میں ختم ہو چکی ہے تو پھر لاہور میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما خیبرپختونخوا میں آ کر جلسہ کرنا چاہیں تو وہ خود گاڑیاں، اسٹیج اور تمام انتظامات فراہم کریں گے تاکہ سب کو اندازہ ہو جائے کہ عوامی مقبولیت کس کے پاس ہے۔
اعجاز چوہدری کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اعجاز چوہدری اور دیگر سیاسی اسیران ناحق قید و بند کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کی استقامت اور حوصلہ جدوجہد کرنے والوں کے لیے تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے اعجاز چوہدری کی سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رہنماؤں کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان نفرت اور تقسیم کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ عناصر کا مقصد صرف اقتدار میں رہ کر دولت سمیٹنا ہے اور اقتدار سے باہر آتے ہی ملک چھوڑ دینا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کو مکمل اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے اور اپوزیشن لیڈر طویل تقاریر کرتے ہیں، جنہیں حکومت کبھی نہیں روکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب اختلافِ رائے کو برداشت کیا جائے اور سیاسی عمل کو کھل کر آگے بڑھنے دیا جائے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں