اہم خبریں

اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔

نادیہ خان نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔

اداکارہ نے مہندی میں نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

نادیہ خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی گانے ‘سینوریٹا’ پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس ڈانس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے حال ہی میں نادیہ خان نے گلوکار طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر تشدید تنقید کی تھی ، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بھی نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ملازمتوں کے مواقع

متعلقہ خبریں