اہم خبریں

پی آئی اے نے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے مارچ سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس پیش رفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید بہتر ہوں گے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس اس سے قبل پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے پابندی کے دوران اپنے قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کیا تھا، جو اب واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے لندن کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافے کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی، اعلامیہ جاری

متعلقہ خبریں