لاہور (اے بی این نیوز) معروف نعت خواں الحاج عبدالرزاق جامی نے جاتی امراء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائداور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نواز شریف کے حکم پر الحاج عبدالرزاق جامی نے جاتی امراء میں حضرت میاں محمد بخش (عارف کھڑی شریف) کا روح پرور کلام پیش کیا۔ اس موقع پر ملاقات کا ماحول انتہائی عقیدت بھرا رہا اور نعت و منقبت کی محفل سجی۔
الحاج عبدالرزاق جامی نے قائد مسلم لیگ (ن) کی صحت و تندرستی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ میاں محمد نواز شریف نے الحاج عبدالرزاق جامی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں۔منی لانڈرنگ الزامات؛سابق ملایئشین وزیراعظم نجیب رزاق مجرم قرار















