اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی ایسے مسئلے کا شکار ہیں۔ جس کا کسی سے ذکر نہیں کر سکتے ان کو اپنے اللہ کے ساتھ ذکر کریں ان شاءاللہ وہ پردہ غیب سے ضرور کوئی راستہ نکال دے گا فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج اپنے ایک کام میں بڑی اہم کامیابی ملنے کا امکان ہے جس طرف سے بھی رکاوٹیں آرہی تھیں وہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اب بہتری کے دن شروع ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بار بار کہا جا رہا ہے جو نصیب میں ہوگا وہ مل جائے گا اس وقت اگر ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو بڑی بات ہے اور آج جو مل رہا ہے شکر ادا کریں نصیب کو برا مت کہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
غصہ کم سے کم کریں اور صحت کا خاص خیال رکھیں جو لوگ ان دنوں کوئی بڑا فیصلہ لینے والے ہیں وہ رک جائیں اور صبر سے کام لیں ابھی حالات کسی بھی طرح حق میں نہیں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی حیثیت کے مطابق روزانہ صدقہ ضرور دیتے رہیں تاکہ نحوست اور رجعت کے جو دن ہیں وہ گزر جائیں۔ صرف صبر کرنا ہے ان شاءاللہوہ سارے راستے ضرور کھلیں گے جو بند ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ان دنوں اپنی حفاظت کریں ہر طرح سے اور گھر کی بھی بدنظری بڑی شدید ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے کہ آپ مسلسل رکاوٹوں اور پریشانیوں میں گھیرے ہوئے ہیں توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ خود کو کسی بھی ایسے معاملے کے ساتھ نہ رکھیں جس میں ذرا سا بھی رسک ہو اس وقت مالی طور پر خود کو مضبوط کریں اور سب سے ضروری اپنی غلطیوں کی اصلاح ہے وہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ستاروں کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگا جس کے واضع اثرات محسوس کریں گے آپ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے اب آپ ان سے نکالنا شروع ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب آگے بڑھنے کا موقع ہے اور اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں نیت صاف رکھیں جو آفر ملے اس کو پکڑ لیں اور کوشش کریں کہ جو کام کریں اس کی کسی کو بھی خبر نہ ہو سکے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنی عزت وقار کی حفاظت کریں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس مقام پر غلط ہیں بس اس غلطی کی اصلاح کر لیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ فی الحال مشکل دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
برج آپ کو اپنی مالی پوزیشن میں بہتری کا موقع نصیب ہوگا پچھلے کافی دنوں سے جس مسئلے کو لے کر بھی پریشان تھے ان شاءاللہ اس کا بھی کوئی حل نکل آئے گا آج اچھا دن رہے گا۔

، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ ضرور دیتے رہیں جس قدر بھی آپ کی حیثیت ہے اور چند دن خاموشی سے زندگی گزاریں صرف ضروری کاموں کے لئے گھر سے باہر نکلیں جو لوگ توبہ کا سہارا لیں گے وہ بہتری حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں