اہم خبریں

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ،جا نئے کب سے کب تک

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )اسلام آباد میں سڑکوں پر جاری ترقیاتی کام اور نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق 27 سے 30 دسمبر تک روزانہ دن 3 بجے سے رات 8 بجے تک ہیوی ٹریفک کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح 31 دسمبر کو نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سہولت اور سکیورٹی کے انتظامات کے تحت دن 3 بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے، ٹریفک جام سے بچاؤ اور ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر تعینات رہے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں  :پی ٹی آئی حکومت مذاکرات، اپوزیشن نےکمیٹی تشکیل دے دی ،جا نئے کون کون شامل

متعلقہ خبریں