اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت مذاکرات، اپوزیشن نےکمیٹی تشکیل دے دی ،جا نئے کون کون شامل

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کے لیے باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے بعد ملکی سیاست میں ڈائیلاگ کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے مشاورت مکمل کرتے ہوئے اپنی مذاکراتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہوں گے، جو اپوزیشن اتحاد کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے بات چیت کریں گے۔ پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار اس کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، تاہم اپوزیشن اتحاد میں تحریک انصاف کی نمائندگی اسد قیصر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی جلد اپنا باقاعدہ ایجنڈا جاری کرے گی، جس کے بعد حکومت سے رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس عمل کا مقصد سیاسی کشیدگی میں کمی، آئینی معاملات پر بات چیت اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو زیادہ شفاف، جامع اور مؤثر بنایا جا سکے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن کی اس پیش رفت کو موجودہ سیاسی بحران میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو آنے والے دنوں میں ملکی سیاست کا رخ متعین کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں  :بارش کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں