اہم خبریں

بارش کی پیشگوئی

کراچی (اے بی این نیوز        )محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جس سے شہریوں میں خوشگوار موسم کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق منگل سے بدھ کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم شہر پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر سے یہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ 29 دسمبر کو بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسی سسٹم کے زیرِ اثر 30 دسمبر کو کراچی میں بھی بارش متوقع ہے، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ شہریوں کو ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی سے بچاؤ کی پیشگی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  :2026،چھٹیوں کا شیڈول آ گیا

متعلقہ خبریں