اہم خبریں

ملک پر مسلط ٹولہ “آدم خور” بن چکا ،لاہور بھر میں بدترین ظلم، اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،سہیل آفریدی

لاہور (اے بی این نیوز        )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب میں اپنے قافلے اور کارکنوں کے ساتھ مبینہ سلوک پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح راستے بند کر کے ہراساں کیا گیا، وہ کسی بھی جمہوری حکومت کا طرزِ عمل نہیں بلکہ کھلا مارشل لا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ چکری کے مقام پر ان کے کارکنوں کو روکا گیا، راستے بند کیے گئے اور شدید مزاحمت کے بعد ہی قافلے کو آگے جانے دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منڈی بہاؤالدین کے ورکرز کو بھی سڑکیں بند کر کے روکا گیا جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور منتخب نمائندوں، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بھی حراساں کیا گیا۔ لاہور میں داخلے سے قبل انٹرچینج پر بھی قافلے کی گاڑیوں کو روک لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ “کوئی جمہوری حکومت اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرتی،”سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے لاہور بھر میں بدترین ظلم، بربریت اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں کارکنوں اور قیادت کا باہر نکلنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 اپریل کے رجیم چینج آپریشن سے لے کر آج تک پنجاب سمیت پورے پاکستان کی عوام جس فسطائیت کا سامنا کر رہی ہے، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے سخت الفاظ میں الزام عائد کیا کہ ملک پر مسلط ٹولہ “آدم خور” بن چکا ہے اور ماڈل ٹاؤن سے لے کر 9 مئی، 26 نومبر، مریدکے اور آج تک مسلسل پاکستانی عوام کا خون صرف بہایا ہی نہیں جا رہا بلکہ “چوسا” جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

متعلقہ خبریں