اہم خبریں

بسنت کے موقع پر عوام کیلئے تحفہ کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز        )پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں بسنت کی تقریبات کے دوران 6، 7 اور 8 فروری کو بسیں اور رکشے مکمل طور پر فری چلائے جائیں گے۔اس فیصلے کا اعلان پنجاب حکومت کے ایک اہم اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں بسنت کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تہوار کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے تین دن تک پبلک ٹرانسپورٹ مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 30 دسمبر سے پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی دی جا رہی ہے، تاہم اس پر سخت قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت سے متعلق مکمل پلان ترتیب دینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جو سیکیورٹی اور انتظامی پہلوؤں کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں  :سابق وزیر اعظم کو سزا

متعلقہ خبریں