اہم خبریں

کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی(  اے بی این نیوز      )سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ محنت کی جانب سے کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتہ، 27 دسمبر کو سندھ میں سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے سلسلے میں دی جا رہی ہے، جس پر صوبے بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے یکم جنوری کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔

شہید بینظیر بھٹو کی مرکزی برسی کی تقریب گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر منعقد ہوگی، جہاں ملک بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ تقریبات کے پیش نظر شہروں کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری: اسد قیصر

متعلقہ خبریں