اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
معزز مہمان کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی۔
اماراتی صدر کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اماراتی صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
امارات کے صدر کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔لیگی رہنما حسن علی کھوکھر پیپلزپارٹی میں شامل













