اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان کے علاقے کوہلو میں فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس ،بلاول بھٹو زرداری کا میجر جواد اور کیپٹن صغیر کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار ،میجر جواد شہید اور کیپٹن صغیر شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا میجر جواد شہید اور کیپٹن صغیر شہید کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔بلاول بھٹو زرداری کی شہید میجر جواد اور کیپٹن شہید صغیر کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا۔















