اہم خبریں

اسلام آباد میں جنگی جہازوں کی پروازیں،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔

مزید پڑھیں۔بنگلہ دیش میں کشیدگی برقرار، چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون برائے داخلہ مستعفی

متعلقہ خبریں