اہم خبریں

حکومت سو فیصد بات چیت کے لیے تیار ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(   اے بی این نیوز       ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا شوق ہے، سیاسی جماعتوں یا پارلیمان سے نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب سے سیاست میں آئے ہیں، انہیں اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا نشہ رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی پوچھنا چاہیے کہ آخر پی ٹی آئی کس قسم کے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی طرف جاتی ہے تو حکومت اس وقت صورتحال کو دیکھ لے گی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ ردعمل کے بعد وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت نان اسٹارٹر ہی دکھائی دیتی ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ آج بھی ملک سے باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سو فیصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور وہ محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بذاتِ خود مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں۔انہوں نے کور کمانڈر کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا پیغام مجموعی نوعیت کا تھا، جو کسی ایک سیاسی جماعت تک محدود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں، فوجی جوانوں اور معصوم شہریوں کے قاتلوں کی کھل کر حمایت کرنا ناقابل قبول ہے۔

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گرے ایریاز سے باہر نکلیں، اختلاف کریں، بیان دیں، مگر دوست اور دشمن میں واضح فرق رکھیں۔ پاکستان سے دشمنی کرنے والوں کے خلاف ایک متحد قومی موقف سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھتے، مگر دہشتگردوں کے لیے ان میں سافٹ کارنر موجود ہے، جو خطرناک رجحان ہے۔

مزید پڑھیں :بریک تھرو،مذاکرات کیلئے اپوزیشن الائنس راضی،جا نئے کیا ناگزیر قرار دیا گیا

متعلقہ خبریں