مظفر آباد ( اے بی این نیوز )آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اہم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اہم سرکاری تقرری کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری حسن اشرف کو چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
چوہدری حسن اشرف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کے صاحبزادے ہیں۔ ان کی تعیناتی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے باقاعدہ طور پر منظور کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری حسن اشرف کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ وزیراعظم کے معائنہ و عملدرآمد کمیشن کی کارکردگی کو مضبوط بنائیں اور مختلف منصوبوں اور سرکاری پروگرامز کے نفاذ پر نظر رکھیں۔
مزید پڑھیں :حکومت سے مذاکرات،پی ٹی آئی نے تین شرائط رکھ دیں،جا نئے کیا















