اہم خبریں

نادرا کی جانب سے نئی سہولت کا آغاز

لاہور ( اے بی این نیوز        ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب کے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کے ساتھ اہم معاہدہ طے کر کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اب پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں اور انتقال کرنے والے افراد کی معلومات نادرا میں آن لائن اور درست ڈیجیٹل طریقے سے اندراج کی جا سکے گی۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام اسپتالوں اور دیگر محکموں کے درمیان ڈیجیٹل رابطوں کو مضبوط کرے گا اور بروقت، درست اور مکمل معلومات کی فوری دستیابی ممکن بنائے گا۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے نفاذ کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت نہ صرف شہریوں کے لیے آسانی کا باعث بنے گی بلکہ صحت کے شعبے کی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں بھی بہتری لائے گی۔

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان علی نے شرکاء کو ڈیٹا کی وصولی، تصدیق اور بلدیاتی محکموں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے ڈیٹا کی درستگی، شفافیت اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں :بڑا مقابلہ ،اکھاڑہ تیار،سیاسی منظرنامہ تبدیل ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں