اہم خبریں

نان فائلرز کی سختی،گھیرا تنگ،فہرستیں تیار،نوٹسز جاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی ہے۔ حکام کے مطابق ان نان فائلرز کو آن لائن اور گھروں پر باضابطہ نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل زیادہ تر نان فائلرز کا تعلق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سے ہے۔ ان افراد کی شناخت قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ٹیکس قوانین کے تحت نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان نان فائلرز کے نام پر گاڑیاں، پلاٹس، مکانات اور نقد رقوم موجود ہیں، تاہم انہوں نے گزشتہ برسوں کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے۔ نوٹسز میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ متعلقہ افراد ایک ہفتے کے اندر اندر گزشتہ 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ جو افراد ازخود اپنے ٹیکس ریٹرنز اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دیں گے، ان کی معلومات کو مستند تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے مطابق نان فائلرز کی اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں، جن کے نام پر اثاثے موجود ہونے کے باوجود ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کیے گئے تھے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس قوانین سب کے لیے یکساں ہیں اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی رشوت کیس، اہم پیش رفت،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں