اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش ۔ ڈائیلاگ کمیٹی نے کوٹ لکھ پت جیل میں قیدپی ٹی آئی اسیران کی پیرول پر رہائی مانگ لی۔ فوادچودھری۔ عمران اسماعیل اور مولوی محمود پر مشتمل نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا مذاکرات پیشکش کا خیر مقدم۔ وزیر اعظم کے نام خط میں کہا مذاکرات کی کامیابی کادارومدار اعتماد سازی کے بامعنی اقدامات پر ہے۔ ۔ اعتماد سازی کے بغیر مذاکرات کا عمل کامیاب اورپائیدار نہیں ہوسکتا۔ مذاکرات کامیاب پائیدار تب ہونگے جب اعتماد سازی اقدامات کے ساتھ شروع ہونگے۔
وزیر اعظم نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کی تھی۔ مذاکرات کیلئے کوٹ لکھپت نہیں بلکہ اڈیالہ مرکز ہو گا ۔ پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کو صاف انکار کر دیا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کی پیشکش پر تحریک تحفظ آئین نے بانی پی ٹی آئی کو نظر انداز کرنے کو رد کردیا۔ کہا فواد چوہدری ، محمود مولوی اور عمران اسماعیل پی ٹی آئی کے نمائندے نہیں ۔ بانی تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔
مزید پڑھیں :خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف















