اہم خبریں

پی آئی اے کے 135 ارب نجکاری سے حکومت کو صرف 7.5 فیصد رقم ملے گی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور ( اے بی این نیوز ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نےپی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا غرور تھا۔ دنیا بھر میں اس کی موجودہ کارکردگی سے ایک ڈیفالٹ ادارہ بنا دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری 2015 سے نامکمل تھی۔ پی آئی اے کے 135 ارب نجکاری سے حکومت کو صرف 7.5 فیصد رقم ملے گی۔ 7.5 فیصد رقم بامشکل کنسلٹنٹ کی فیس کے برابر ہے۔
پی آئی اے پر 700 ارب کے واجبات بھی حکومت نے اپنے کھاتے میں رکھ لئے ہیں۔
جو عوام پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے گا۔ بہرحال دیر آیا درست آیا اس پر حکومت کریڈٹ نہیں قوم سے معافی مانگے۔

مزید پڑھیں :برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر جہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا

متعلقہ خبریں