اہم خبریں

سری نگر ہائی وے پر رات 8 سے 10 بجے تک ڈائیورشن، شہری متبادل راستے استعمال کریں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات 8 سے 10 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

شہری اس دوران مارگلہ روڈ، کلب اروڈ، مری روڈ اور اندرون شہر سروس روڈز کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ شہری سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں تاکہ کسی بھی تاخیر سے بچا جا سکے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سڑکوں پر موجود رہیں گے تاکہ شہریوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے۔ مزید معلومات یا فوری رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :پانامہ کے بعد ایک اور سکینڈل تیار،ہلچل مچ گئی،اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا؟

متعلقہ خبریں