اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول و عسکری شرکا کی فیلڈ مارشل کو بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ
پاکستان کو عالمی، علاقائی اور اندرونی سطح پر ہمہ جہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عسکری، معاشی، سائبر، انٹیلی جنس اور اطلاعاتی خطرات درپیش ہیں۔ دشمن براہ راست تصادم کے بجائے پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔
دشمن عناصر اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جدید دور میں غیر یقینی صورتحال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مبارک دن،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز،جا نئے کیا















