اہم خبریں

پی آئی اے نجکاری ، بڈنگ کا اہم مرحلہ مکمل، اگلا راؤنڈ شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پی آئی اے کی نجکاری میں بڈنگ کا اہم مرحلہ مکمل، اگلا راؤنڈ شروع کرنے کی تیاری۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں بڈنگ کے پہلے مرحلے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ کنسورشیم نے ایک سو ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی بولی دی، جبکہ ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی جمع کرائی گئی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم اور لکی سیمنٹ کنسورشیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ ایئر بلیو اس مرحلے سے باہر ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریفرنس پرائس کھولی جائے گی، جس کے بعد بڈنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ دوسرا مرحلہ تقریباً 30 منٹ کے وقفے کے بعد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں بیس پرائس 115 ارب روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس مرحلے میں حصہ لینے والے کنسورشیمز کو بیس پرائس سے کم از کم ڈھائی ارب روپے زیادہ بولی دینا لازم ہوگا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے اس اگلے مرحلے کو فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کی ملکیت اور مستقبل کے حوالے سے واضح سمت سامنے آ جائے گی۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کی نجکاری،عارف حبیب گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا دی

متعلقہ خبریں