اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کی توسیع کر دی۔ تیسرے فریق کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فروخت کی بھی منظوری۔ کابینہ نے پیپرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم کرنے کی اصولی منظوری دی۔
پبلک ٹینڈرنگ اور پروکورمنٹ کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد 2025 کے بل کی تنسیخ کی منظوی۔ قومی اسمبلی میں نجی ممبر ز بلز اور قانون سازی میں موثر مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کابینہ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کی منظوری دے دی،اعلامیہ
پالیسی کا مقصد دواسازی،ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لکی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ ڈائیلاگ کے موقف پر قائم ہیں۔
ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ مذاکرات کی آڑمیں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
پی آئی اے کی شفاف نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ملکی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ ڈائیلاگ کے موقف پر قائم ہیں۔ ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ مذاکرات کی آڑمیں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ پی آئی اے کی شفاف نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مبارک دن،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز،جا نئے کیا















