اہم خبریں

وفاقی شرعی عدالت میں علما کو مقرر کیا جانا چاہیے،مفتی تقی عثمانی

کراچی( اے بی این نیوز       )معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کے تقاضوں کے مطابق علما کو مقرر کیا جانا چاہیے۔

مفتی تقی عثمانی نے 26ویں ترمیم میں سود سے متعلق ترمیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی کاوشوں کو بھی قابل تعریف بتایا۔ ان کے مطابق نفاذِ شریعت کے لیے آئینی جدوجہد واحد ذریعہ ہے اور مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت کے مترادف ہے۔

انہوں نے دینی مدارس کے معاملات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سالوں سے لٹکے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ملک میں ایک مشترکہ موقف اپنانا ضروری ہے۔مفتی تقی عثمانی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین کے معاملے کو پوری امت کا مشترکہ مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور اسلامی ممالک سے اپنی افواج بھیجنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اس پر بھی امت کو مشترکہ موقف اپنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کے دو دھڑوں کے درمیان تصادم

متعلقہ خبریں