اہم خبریں

ایم ٹیگ پوائنٹس میں اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے عزم کے تحت ایم ٹیگ پوائنٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے شہر بھر میں ایم ٹیگ کے مزید 3 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 نومبر سے اب تک 88 ہزار 634 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 300 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگایا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا لیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر بھر کے انٹری پوائنٹس اور اہم مقامات پر ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ ریڈرز کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں قانونی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔

مزید پڑھیں :افغانستان کبھی ہمارا دوست نہیں رہا، افغان پالیسی پر غور کرنے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں