اہم خبریں

دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی

کراچی ( اے بی این نیوز       )کراچی کی 25 اہم اور مصروف سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔شہری انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 21 فروری تک ان 25 سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر عائد کی گئی ہے، تاکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں :شدید زلزلے کے جھٹکے،شدت6.4 ریکارڈ

متعلقہ خبریں