اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہبازشریف سے ایشیا کپ کی فاتح انڈر 19کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ۔ وزیراعظم ن ے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انڈر 19ٹیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ اتنے بڑے مارجن سے کامیابی بلاشبہ محنت ا ور لگن کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم کی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی پر سمیر منہاس کو شاباش۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ کا اعلان۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عبدالسبحان سمیت سب نے اچھا کھیل پیش کیا۔ مخالف کو آپ نے وہ شکست دی جو سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا















