اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

ریا ض ( اے بی این نیوز       ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا۔ فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع میں ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا ۔ اعزاز دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئےخدمات کا اعتراف ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سٹریٹجک وژن کی تحسین۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی و عسکری تعاون اور سٹریٹجک اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے تاریخی۔ برادرانہ اور گہرے تعلقات کی توثیق کی گئی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعزاز پر سعودی قیادت سے اظہارتشکر۔ سعودی عرب کی سلامتی۔ استحکام اور خوشحالی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس ، پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

متعلقہ خبریں