اہم خبریں

ملتان،نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر قاسم جمال کی مریض کے لواحقین کے ساتھ بدسلوکی

ملتان (اے بی این نیوز) نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر قاسم جمال کی مریض کے لواحقین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر قاسم جمال علاج و معالجے کے دوران موبائل فون استعمال کر رہے تھے اور مریض کے ورثاء نے اس پر اعتراض کیا، جس کے جواب میں ڈاکٹر نے بدتمیزی کی اور غیر اخلاقی اشارے کیے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر قاسم جمال کے رویے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کی متعدد شکایات پہلے بھی موجود تھیں، تاہم وہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کے رکن ہونے کی وجہ سے اب تک شکایات کے باوجود بچتے آئے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کی اور انکوائری کمیٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں