اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو کسی طرف سے شدید قسم کی پریشانی کا سامنا ہے اس کی وجہ سے ٹینشن بڑھ رہی ہے، صحت بھی خراب ہو رہی ہے بہتر ہے آپ آج بس صدقے کا عمل کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے بندش جیسی صورتحال کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ اِس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ایک اہم مسئلہ حل ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات اب تیزی سے بدل رہے ہیں اور ان بدلتے ہوئے حالات میں آپ کےلئے کافی کچھ ہے آپ کو چاہئے کہ اپنی ساری توجہ اس طرف رکھیں تاکہ فوری فائدہ اٹھایا جا سکے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں مالی پریشانی کا سامنا چل رہا ہے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی مل رہی ہے اب صرف استخارے کی ضرورت ہے اس سے حقیقت معلوم ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے عرصہ دراز سے کوئی خوشی کی خبر نہیں سنی تھی اب اُن کےلئے انشاءاللہ کوئی اہم خوشخبری ہے اور گھریلو ماحول میںبھی جاری کشیدگی اب کم ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات کا رخ بحکم اللہ اچھے انداز سے بدلنا شروع ہو گیا ہے اب اہم معاملات میں کامیابیاں ملنے کا سلسلہ اب شروع ہے۔ روزانہ کے حساب سے اچھی خبریں ملیں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اُس شخص سے دور رہنا ہو گا جس نے ماضی میں آپ کے ساتھ بے وفائی کی تھی اس بار اُس سے بہت خطرہ ہے اعتبار کرنا مطلب خود کو بڑی مصیبت میں ڈالنا ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بار بار اب پرانے معاملات کو نہ چھیڑیں ان سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ زندگی میں آگے کرنے اور بڑھنے کےلئے بہت کچھ اللہ نے بندوبست کر رکھا ہے تب فائدہ ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دِل اور دماغ کو صاف رکھیں ان دِنوں کچھ گڑ بڑ ہے آپ اس طرح کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں اس لئے خیال کریں جسمانی کشش بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے آپ اگر غور کریں گے تو اس میں آپ کو بڑے فائدے ملیں گے مگر توجہ صرف مستقبل پر ہونی ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ چھوڑ دیں پرانے معاملات پرانی باتیں اور جھگڑے ان سب سے دور ہوجائیں اگر آپ اپنی بہتری چاہتے ہیں ان کاموں میں لگے رہیں گے تو آپ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی مقدمے انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو لوگ روزگار تلاش کر رہے ہیں اُن کو اب اس کے مواقعے ضرور ملیں گے۔

متعلقہ خبریں