اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کارروائیاں،9 خوارج جہنم واصل

پشاور ( اے بی این نیوز       )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں خوارج کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد 4 خوارج مارے گئے۔ترجمان کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں :کوئٹہ سے خبر غم، 11 افراد جان سے گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں