اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس کے کردار کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم علم کی تقسیم کے قائل نہیں ہیں بلکہ یکساں نصابِ تعلیم کے حامی ہیں، کیونکہ تمام علوم کی بنیاد قرآنِ کریم ہے اور یہی مکمل ضابطۂ حیات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دینی اور دنیاوی علوم کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اکابرین کے طرزِ عمل کو اپنانا ہوگا جنہوں نے علم، برداشت اور اعتدال کے ذریعے معاشرے کی رہنمائی کی۔ ان کے مطابق اسی راستے پر چل کر موجودہ مسائل کا حل ممکن ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے واضح کیا کہ تمام مذہبی جماعتیں پاکستان میں امن چاہتی ہیں اور ملک میں استحکام، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
مزید پڑھیں :حکومت کا بڑ ا اعلان















