اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی خوشی میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار فتح پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50،50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے اور پوری قوم کو خوشی کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سمیر منہاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمیر منہاس آپ ہمارا فخر ہیں، آپ نے فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے سمیر منہاس کے لیے انفرادی انعام کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس دی ہے، اس لیے آپ خصوصی اعزاز کے حقدار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سمیر منہاس کے آئندہ دو سال کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی دوران فیلڈنگ زخمی، جا نئے تفصیل















