اہم خبریں

پاکستان کے شاہینوں نےبھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر پوری قوم کو خوش کر دیا، مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز       )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس کی بہترین اننگز نے اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر پاکستانی شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا اور فائنل میں فتح کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی اور بڑے دعویدار کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فتح نے نوجوان کرکٹرز کے حوصلے بڑھائے اور پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی امیدیں مزید مستحکم کی ہیں۔

مزید پڑھیں :پا کستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد لینڈ کرے گی

متعلقہ خبریں